قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم کے لیے دورہ آئرلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہوسکے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں آئرلینڈ کا ویزا نہیں ملا ہے۔ 32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ محمد عامر برطانوی شہری نرجس سے شادی کی وجہ سے برطانیہ کے مستقل رہائشی بن گئے وہ 2018 میں پہلے ہی آئرلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں لیکن اس سال انہیں ویزا نہیں ملا ہے۔ پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کیونکہ بورڈ کا خیال ہے کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے، محمد یوسف کا ویزا بھی تاخیر کا شکار ہوا لیکن انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بروقت ویزا مل گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور عامر دونوں ہی ویزے کے منتظر ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015