بھارت سے پیاز کی برآمد کھلنے اور ملک میں جاری گندم بحران کے باعث ملک میں پیاز اور آٹے کی قیمت میں کمی آنے لگی۔ کراچی میں کئی ماہ تک دو سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو بکنے والی پیاز 100 سے ایک 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے اور سکھر میں 130روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب گندم بحران کے بعد کراچی میں چکی کا آٹا 160 روپے کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگیا۔ فلار ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے فی کلو سے کم ہو کر 100 روپے فی کلو ہوگیا۔ پشاور میں آٹے کی 20 کلو کی بوری کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی جبکہ چاول پر 50 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی۔ پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپےتک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015