پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ پہلے سے زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں، ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم میں سلیکٹ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، ان کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا ہوں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ‘میں چار سال بعد دوبارہ ٹیم میں آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں۔’ قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب تک آپ فٹ نہ ہوں، آپ اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکتے تو مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔ خیال رہے کہ محمد عامر کا نام آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم آئرلینڈ ویزے کے حصول میں تاخیر کے باعث فاسٹ باؤلر کی روانگی ملتوی کر دی گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015