پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے پر ویزے کی منظوری دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ویزے کی منظوری نہ ہونے کی و جہ سے محمد عامر قومی ٹیم کے ہمراہ ڈبلن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے ویزے کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کو اٹھایا تھا، پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے فاسٹ بولر کے ویزے کے حوالے سے کرکٹ آئر لینڈ سے بھی بات کی تھی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد عامر کے ویزے میں تاخیر کے معاملے پر خود ایکشن لیا تھا۔ خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015