قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان یونس خان نے ٹاپ آرڈر میں بابراعظم اور محمد رضوان کو درمیانی اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاور پلے کے بعد درمیانی اوورز قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم اور سینئر بیٹر محمد رضوان کو 8 سے 9 رنز فی اوور کے رن ریٹ کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ٹیم 200 رنز بناتی ہے تو وہ میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوگی، 170 یا اس سے کم رنز کا اسکور بالرز کو ڈیفنڈ کرنے میں پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘بابراعظم، فخر زمان، اور رضوان کو جارحانہ کھیل کی طرف آنا پڑے گا، آج کل تیز رفتاری سے زیادہ رنز بنائے جا سکتے ہیں، یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیا انداز اپناتے ہیں’۔سابق کپتان نے کہا کہ بلےبازوں کو نمبرز کے بجائے کسی بھی پوزیشنز پر بیٹنگ کرنا آنی چاہیے تاکہ مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دے سکیں۔ بابر کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے انہیں کمفرٹ رون سے باہر آنا ہوگا۔ یونس خان نے مزید کہا کہ ٹیم کا مطلب ہی تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہے، کسی ایک پر بوجھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ واضح رہےکہ قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف میچ سے یورپ کے دورے کا آغاز کرے گی، بعدازاں انگلینڈ اور پھر ٹی20 ورلڈکپ کیلئے روانہ ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015