وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے جب کہ عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی فنڈز سمیت دیگر امور پر مذارکرات ہوں گے۔
پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا، بڑھتی مہنگائی، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس میں اگلے چند ماہ کے لیے پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے۔






