وزیراعظم اور فلسطینی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر دلچسپ مکالمہ

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لیے بےحد شکر گزار ہوں جس پر فلسطینی صدر کا کہنا تھا پاکستان ہمارا گھر اور پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا ایسانہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، وہ بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

#Pakistan’s PM Shehbaz Sharif meets with Palestinian President Mahmoud Abbas on the sidelines of the CICA Summit – Interacts in Arabic, tells him that Palestine and people of Palestine remain very close to our heart. #PakPMatCICA pic.twitter.com/dB8OhMlcXD
— Anas Mallick (@AnasMallick) October 13, 2022
صدر محمود عباس کا کہنا تھا مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے دل میں اور ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔