سوات کے عوام دہشت گردی اور فوجی آپریشن سے متاثر ہوچکے ہیں، اس لیے وہ دونوں سے خوف زدہ ہے: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے سوات کے عوام دہشت گردی اور فوجی آپریشن سے متاثر ہوچکے ہیں، اس لیے وہ دونوں سے خوف زدہ ہے، صوبائی حکومت سوات کی صورت حال پر مکمل خاموش ہے، سوات کے بارے میں صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاق اپنا آئینی حق استعمال…
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔
چارسدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے اتحادی کا یہ معنی نہیں کہ میں وزیر اعظم کے اختیارات میں مداخلت کروں، نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، وہ آئین اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں گے، جو تمام اتحادیوں کو قابل قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری میں کوئی روکاٹ نہیں، اس کا فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی کو متنازعہ بنانا فضل الرحمان کا نہیں عمران خان کا کام ہے، عمران خان کا کام اداروں میں تفریق اور قوم کو لڑانا ہے، ان کی تڑپ بتا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے۔