فحاشی مرکز پر چھاپہ۔ مرد و زن برہنہ حالت میں گرفتار۔

ہوٹل ڈریم لینڈ کے منیجر سہیل کی سرپرستی میں چلنے والے فحاشی مرکز پر تھانہ سول لائن کا چھاپہ۔ رنگ رلیاں مناتے ہوئے 3 جوڑوں سمیت 7 افراد پولیس کی حراست میں آگئے۔

لاہور (تراب رضا) ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سول لائن پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے سات مرد و زن برہنہ حالت میں گرفتار کر لیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات نمائندہ مائی نیوز تراب رضا کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن واجد علی نے مخبر خاص کی اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ ٹیمپل روڈ پر واقعہ بدنام زمانہ ہوٹل ڈریم لینڈ پر چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود غیر شرعی و غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے فہد، حسان، بلال اور سہیل سمیت تین خواتین کو رنگے ہاتوں گرفتار کر لیا۔ برہنہ حالت میں پکڑے جانے والے ان ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل بھی کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن واجد علی نے کہا ہے کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ہوٹل کی اڑ میں فحاشی کے اڈے چلانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں