سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قتل پرکوئٹہ میں وکلا کی ہڑتال

بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل پر صوبائی دارالحکومت میں وکلا نے ہڑتال کردی۔
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں ہڑتال کی کال تمام وکلا تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا سابق چیف جسٹس کے قتل کے واقعے کے خلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو خاران میں نامعلوم افراد نے دوران نماز فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔