وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے: امریکی صدر بائیڈن کا الزام
ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان پر حیران ہوں۔امریکی سفیر سے بائیڈن کے بیان پر موقف لیں گے۔امریکی سفیر سےتحفظات پر بات کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیاہوگا۔ ان کے بیان سے پاکستان امریکہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ۔پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپاکستان کے بجائے بھارت کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھنا چاہیے۔ پاکستان اپنی سالمیت کیلئے پرعزم ہے، ہمارا نیوکلیئر پروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، امریکا کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔






