مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک 

بلوچیستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد زائرین اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔