ملک میں خوراک کی درآمدات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں اضافہ

موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں خوراک کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2 ارب 72 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیاء درآمد کی گئی جس پر 609 ارب روپے کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران گندم کی درآمد تین گنا سے زائد بڑھی اور 40 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گندم بیرون ملک سے منگوائی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران ایک ارب 13 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا۔پام آئل کی درآمد پر 254 ارب روپے سے زیادہ کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دالوں کی امپورٹ 10 فیصد بڑھی، 24 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ سویا بین کی درآمد میں 265 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، مکھن، کریم، خشک میوہ، چائے، مصالحہ جات اور چینی کی درآمد میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔