عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے، ہمیں اسمبلی اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پر ڈیل ہوسکے۔
شیخ رشید نے کہاکہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے ساتھ نہیں، نیب کی عدالتیں 4 اور کیس 3 رہ گئے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا، نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں، بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آگیا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو توٹرن آؤٹ کم ہوتاہے،رانا ثناء اللہ حکومت کو لےڈوبے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 روز میں فائنل راؤنڈ ہوگا اور اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ، ایک کا ہونا ضروری ہے۔
راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔حکومت نےملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ہمیں اسمبلی اس لیےلاناچاہتےہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔10روزمیں فائنل راونڈ ہوگا۔اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا۔لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ،ایک کاہوناضروری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022






