فرح خان کا وزیرداخلہ راناثنا للہ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

فرح خان نے وزیرداخلہ راناثنا للہ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں، فرح خان نے وزیرداخلہ راناثناللہ کو5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس فرح خان کے وکیل اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثرہوئی، جھوٹے الزامات پرمبنی بیانات کی چینلز،سوشل میڈیاکےذریعےتشہیر کی گئی۔
لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں ، رانا ثنااللہ نے معافی نہ مانگی تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔