صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی نیروبی سے غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحہ پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف جو گزشتہ روز کینیا پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ان کا جسد خاکی غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے پاکستان روانہ کردی گئی ہے جو میت لے کر دوحہ پہنچ گئی ہے۔
ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لانے والی پرواز نے نیروبی سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھری اور صبح 8 بجے دوحہ پہنچ گئی۔ دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی اور میت رات ایک بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔






