ارشد شریف کے قتل سے متعلق کینین صحافی کا اہم انکشاف

سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل سے متعلق کینین صحافی علییود کیبی نے اہم انکشافات سامنے لے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کینین صحافی علییود کیبی کا کہنا ہے کہ گاڑی پرگولیوں کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ہدف مقتول ارشد شریف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل، اس مرحلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں: عدالت
تفصیلات کے مطابق کینین صحافی علییود کیبی نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گاڑی پرگولیوں کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ہدف مقتول تھے۔
علییود کیبی نے بتایا پولیس رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق دس بجے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات اسلام آباد پہنچے گا
کینین صحافی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے راستے میں روکاوٹیں تھیں، اور و ہ رکے نہیں اور پولیس رپورٹ کے مطابق گاڑی کی بائیں جانب دو گولیاں لگیں جس طرف مقتول بیٹھے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی میں ارشد شریف سوار تھے اس کا اور چوری شدہ گاڑی کا نمبر مختلف تھا۔