جہاد کے نام پر شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگئی: شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جہاد کے نام پر شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگئی۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑی جانے کا خوف ہے،  سندھ میں آصف علی زرداری کے جیالے نے ضمنی انتخابات میں عمران کو اوقات یاد دلائی، ملتان میں جیالے نے تمہیں دھول چٹائی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ نیازی صاحب بارش اور سیلاب کے متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو، عمران بارش اور سیلاب کے متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنا چاہتا ہے جہاد کے نام پر شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگئی۔