پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا کہ عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس پرحملہ کیا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے، میمن عمران خان نے حکومت سے معاہدہ کیاتھا کہ ریڈزون نہیں جاؤں گا، عمران خان نے اپنی تقریرمیں کہاارشد شریف پر حملہ ہونیوالا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں نے ارشدشریف کوکہا کہ ملک سے باہرچلے جاؤ، عمران خان اس شخص کانام بتائیں جس نے آپ کوانفارمیشن دی۔
وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا ہے کہ ارشدشریف کاقتل افسوس ناک واقعہ ہے، پاکستان میں ایک پارٹی صورتحال کوسیاسی رنگ دیناچاہتی ہے۔






