بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کچہری پولیس کے علاوہ دیگر تھانوں سے نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں پیشی کے دوران ہوا، فائرنگ کے مقام سے پستول اور گولیوں کے خول ملے ہیں۔






