وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس عمران خان کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران نیازی ایک قومی ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے اور جس کا علاج قوم کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ملک کی بڑی خدمت کی اور معیشت کو استحکام دیا، آج جو چیزیں سامنے آئیں وہ بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں: ڈی جی آئی ایس آئی
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور عمران خان نے ڈپلومیٹک اسٹیٹس کو تباہ کیا۔ عمران خان نے سائفر پر کھیل کھیلا اور یہ نہیں سوچا کہ قوم کا اس سے کتنا نقصان ہوگا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کھیل کھیلا، یہ نہیں سوچا ملک کا کیا ہوگا۔ آرمی چیف غیر معینہ مدت تک توسیع پر رضامند ہوجائیں تو ان کی تعریفیں اور انکار پر عمران انہیں میر جعفر اور میر صادق جیسے القابات دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی پستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے، اس منفی ایجنڈے کے ساتھ کسی ملک میں قانون کی بالادستی فروغ نہیں پاسکتی۔ عمران نیازی کا مکروہ چہرہ آج مزید کھل کر سامنے آچکا ہے، عمران نیازی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، عمران نیازی ایک ناسور کی صورت اختیار کر گیا ہے، آڈیو لیک سے عمران کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا، عمران خان نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی سیاست کرر ہا ہے، عمران خان کے منفی ایجنڈے کے ساتھ کہیں بھی جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول نے ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دے دیا
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ 25 مئی کو یہ لوگ خونی مارچ لے کر آئے جس میں ناکام ہوئے، 25مئی کے لانگ مارچ کے بارے میں کہا کہ 25 لاکھ لوگ آئیں گے، عمران خان جس قسم کی تقاریر کر رہے ہیں، منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اب دوبارہ آنے کے لیے جو تقاریر کر رہا ہے وہ بد بختی کی علامت ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فسادی مارچ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، عمران خان نے کہا تھا جمعرات اور جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا، عمران خان نے منگل کو ہی لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کوئی پریس کانفرنس نہیں بلائی، ہمارا فوکس لانگ مارچ ہے: فواد چوہدری
رانا ثناءاللّٰہ نے صحافی ارشد شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے، ارشد شریف کو دبئی پھر کینیا بھیجا گیا، ارشد شریف کو ڈرایا دھمکایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق کی چھان بین کا عمل جاری ہے، وقار نامی شخص کے کردار کو بھی سامنے لایا جائے گا، سارے تانے بانے عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں، بادی النظر میں جو شواہد ہیں اس کے اشارے عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی، متنازع فارم ہاؤس کی بھی رپورٹ دیں گے۔
وزیرداخلہ رانا ثناء نے پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایچ نائن اور جی نائن میں جلسے کی درخواست دی ہے، اجازت سے پہلے ان کے ارادوں کے بارے میں بھی اندازہ لگائیں گے، دیکھیں گے کہ یہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور آئین کے تحت جلسے کی اجازت دو روز قبل دیں گے، اگر تحریک انصاف نے ضروری تقاضے پورے کیے تو اجازت دیں گے۔






