پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان جو تنقید کرتے ہیں اس کو فالو کیا جائے تو فوج کی بہتری ہوگی ، کیا ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کی ساکھ ملکی وحدانیت کے لیے ا ہم نہیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شاید دونوں طرف سے سوچنے کی ضرورت ہے ،اس میں کوئی دو رائے نہيں کہ آپ سیاسی نظام میں بہت زيادہ اثر رسوخ رکھتے ہیں، کیا آپ کو کردار ادا کرنےکا کہنا غیر آئینی ہے ؟
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والی کوئی بات ایسی نہیں جو عمران خان جلسوں میں نہ کرتے ہوں ۔
ڈی جی آئی ایس آئی کے اس بیان پر کہ عمران خان کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزيشن تھی ، اسد عمر نے ردعمل دیا کہ عمران خان کو اپوزيشن سے نہیں کرپشن سے مسئلہ ہے ، ان کی نظر میں کرپشن پر قابونہ پایا جائے تو ملک ترقی نہيں کرتے۔






