امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امریکی حکومت کی جانب سے 3 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف پناہ گاہوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
امریکی سفیر نے شکار پور میں یو ایس ایڈ کے شراکت داروں کے ہمراہ دورے کے موقع پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
امریکی حکومت کی جانب سے رواں سال سیلاب متاثرین کیلئے جاری ہونیوالی امداد کا مجموعی تخمینہ 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہوجائے گا۔
“We have been here for the people of Pakistan since the beginning, supporting the most vulnerable communities. With these new funds, the United States will expand upon its existing response, enabling USAID to reach more than 1.8 million people in Pakistan.” -DB #AmbBlome pic.twitter.com/wVaiRaH5YB
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 27, 2022
امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والی بھائیوں کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔






