میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے، ایسا کچھ نہیں ہے: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے، ایسا کچھ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں. میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھا۔

کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں. میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی ? #حقیقی_آزادی_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2022