حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا کہ  حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، لانگ مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں۔

حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں- ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں-@fawadchaudhry pic.twitter.com/IfxciWGrrP
— PTI (@PTIofficial) October 29, 2022