لانگ مارچ: وزیر اعظم کا رپورٹر صدف کی ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹرکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ: عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق
انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 30, 2022
ان کا کہنا تھاکہ صدف نعیم ایک متحرک اورمحنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔