گزشتہ 6 ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر موجود ہے اور میں گزشتہ 6ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ تاہم انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے آسان راستے سے آئے گا یا خونریزی کی وجہ سے تباہی پر منتج ہو گا؟۔

The sea of people along our March on the GT Road. For 6 months I have been witnessing a revolution taking over the country. Only question is will it be a soft one through the ballot box or a destructive one through bloodshed? pic.twitter.com/CeVdRVp9ON
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022