اقتدار کی ہوس میں عمران خان ہر حد پار کرنے کیلئے تیار ہے: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں عمران خان ہر حد پار کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ اقتدار کی ہوس میں تم ہر حد پار کرنے کے لیے تیار ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا: مریم اورنگزیب
شرجیل نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے لیے مزید لکھا ہے کہ تم وہ ڈاکو ہو جس نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 6 ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں: عمران خان
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟

تمہاری خواہش ہے کے خونریزی ہو؟ اقتدار کی حوس میں تم ہر حد پار کرنے لئے تیار ہو۔تم ڈکٹیٹر کی نرسری کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی رہے ہو۔اب اسی نرسری پر تنقید کرکے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہو۔ تم وہ ڈاکو ہو جس نے توشاخانا،فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ، اور گوگی کے زریعے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔ https://t.co/bMOH2Au9B4
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) October 31, 2022