لال حویلی پر قبضے کیلئے میری لاش سے گزرنا ہوگا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے ایم ایل -1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع  ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔

عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔نواز شریف کابیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانےہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 1, 2022