ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 95 پیسے کااضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق نومبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 16 پیسے مقرر کیا گیا ہے، اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کےمطابق ماہ نومبر کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2409روپے16 پیسے مقرر دیا ہے
واضح رہیں ماہ اکتوبر کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2374 روپے 25پیسےتھی۔