پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔