الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان کی خواہش پر نہیں: طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان کی خواہش پر نہیں۔
ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب کس بات کا انتظار ہے، ابھی تو کوئی اشارہ نہیں ہوگا، 10دن اور لے لیں، لانگ مارچ میں 2،3 لاکھ ہی لوگ دکھا دیں۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بات ہو گی تو صرف میثاق معیشت پر ہو گی، آپ گالی دو یا دھمکی، کسی قسم کے پریشر میں نہیں آئیں گے، عمران خان اسلام آباد پہنچنے سے ڈر رہے ہیں۔