عمران خان اگر الیکشن چاہتے ہیں تو خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ دیں: سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان اگر الیکشن چاہتے ہیں تو خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے خود کو سیاست سے الگ کر لیا ہے۔
سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اقتدار چاہتا ہے، عمران خان کو ملک اور قوم کی پرواہ نہیں۔