عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے ن لیگ ان ایکشن ،ای سی پی میں درخواست دائر

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کےلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ن لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دیے گئے، وہ نااہلی کے بعد جاری اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے، لہذا عمران خان نااہلی کے بعد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی کسی نشست پر کامیابی کو نوٹفیکشن جاری نہ کرے۔