پی ٹی آئی لانگ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا؟ نیا شیڈول جاری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
پارٹی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ اسد عمرنے مزید لکھا کہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں لاہور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا تھا اور پی ٹی آئی کا قافلہ کل گوجرانوالہ پہنچا تھا۔

حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022