حکومت کا پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔
حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بناتے ہوئے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔