اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریاں اپنے وقت پر ہوں گی اور اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاحال اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔
ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ ترین تقرریوں کو آئندہ عام انتخابات تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔