اسلام آباد: ماڈل کالجز کے ٹرانسپورٹ چارجز میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد کے ماڈل کالجز میں ٹرانسپورٹ چارجز میں یکدم ہوشربا اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے 1500 روپے ماہانہ فیس لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پہلے چار ہزار روپے سالانہ ٹرانسپورٹ کی مد میں وصول کئے جاتے تھے سہ ماہی چارجز 4500 روپے ایڈوانس کی بنیاد پر جمع کرانے ہونگے فیس جمع نہ کرانے پر بس کی سہولت منسوخ کردی جائے گی فیس ہر ماہ کی 10 تاریخ تک جمع کرانا ہوں گی کالج بسوں کے روٹ میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔