عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مریم نواز بھی بول پڑی

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان پر حملہ کیوں کیاِ؟ مجرم نے بتا دیا
چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
اب اس واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی
اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ ’عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔‘