حملہ آور کی فائرنگ سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، عمران خان کو بچانے والے شخص کا بیان سامنے آگیا

عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو روکنے والے شخص، ابتسام حسن نے کہا ہے کہ حملہ آور کی فائرنگ سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔
میڈیا سے ‘ بات کرتے ہوئے ابتسام نے کہا کہ جب میں نے حملہ آور کو پکڑا تو وہ ایک فائر کرچکا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کے پاس آٹو گن تھی اس لیے پکڑنے پر ساری گولیاں ایک ساتھ چل گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو برسٹ فائر کی آواز سنی گئی وہ اسی حملہ آور کی پستول سے تھی۔
دوسری جانب عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے حملہ آور کو قابو کرنے والے نوجوان ابتسام حسن کو ہیرو قرار دیا جبکہ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان سے عمران خان کے بیٹوں نے بھی تشکر کا اظہار کیا۔