عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال

سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث پنجاب بار کونسل کی کال پر آج پنجاب بھر کی وکلاء بارز میں ہڑتال ہوگی۔
آج وکلاء کو عدالتوں میں پیش نا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، وائس چیئرمین پنجاب بار نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں، حملہ انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان,صوبہ بلوچستان,صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی وکلاء ہڑتال کرینگے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے بھی آج ملک گیر احتجاج کی کال کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022

 گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سمیت ملک بھر کے شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بلاک کر دیں۔