پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، لانگ مارچ اور احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں اور وہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی مذمت کی، شرکا نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا اور آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔






