عمران خان پر حملہ، مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پُرامن احتجاج جاری رہےگا۔ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا، پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور 3 افراد کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے۔