لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید ابتر

لاہور کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست شمار کرلیا گیا ہے جہاں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ اور فضا کا معیار دن بدن ابتر ہوتا جارہا ہے۔
لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے اس حوالے سے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے
رپورٹ کے مطابق لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے جس سے شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے، موجودہ صورتحال میں ماہرین نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس577 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے، اسموگ جانچنے کے آلات برطانیہ کی یونیورسٹی کے تعاون سے لائے، ان آلات سے حاصل شدہ یہ اعداد وشمار انتہائی پریشان کن ہیں۔
دوسری جانب اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے اوکاڑہ میں اسموگ کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور شہر میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اور ڈاکٹروں نے شہریوں کو اسموگ کے دوران گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔