اے ٹی سی نے داسو دہشت گردی کیس کے دو مجرمان کو پھانسی کی سزا سنادی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے داسو دہشت گردی کیس کا فیصلہ سناتے ہوے دو مجرمان کو پھانسی کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں دونوں مجرمان کو 13 مرتبہ سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے کے تحت جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو ایک سال قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔
واضح رہے کہ داسو دہشت گردی حملے میں چینی باشندوں سمیت کل 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔