لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی، کوئی بارودی مواد نہیں ملا، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق تعین کیا جا رہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس سمت سے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔