پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی اور مقامی قرض میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مقامی وبیرونی قرض اور واجبات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 سمتبر تک پاکستان پر126ارب 91کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرض میں 3 ارب 28 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے تاہم ایک سال میں اندرونی قرضوں میں 4958ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2021 تک ملک پر26 ہزار444 ارب روپے کا مقامی قرض تھا جو کہ 30 ستمبر تک 31ہزار402ارب تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقامی قرضوں میں جولائی تا ستمبر 366 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیرملکی قرضے نہ ملنے پر مقامی قرضے زیادہ لینا پڑے