پاکستان اور ڈومینیکن ریپبلک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور ڈومینیکن ریپبلک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم اور ڈومینیکن ریپبلک کے سفیر جوز بلانکو نے نیویارک میں اس سلسلے میں ایک مشترکہ کمیونیک پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اس موقع پر دونوں سفارتی مشنز کے سربراہان نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سفارتی تعلقات دونوں ممالک اور عوام کو قریب لانے میں مدد فراہم کریں گے جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کی راہ بھی ہموار ہو گی۔