سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔