عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے ، یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضا میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔
حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہےیہ زمینی حقائق سےبےخبراورفضامیں معلق ہےنہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں گوٹی پھنس گئی ہےجی کاجاناٹھہرگیاہےعمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 20, 2022






